نئی دہلی( این این آئی)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے اہم اجلاس کے لیے بھی بہتر جہاز کا بندوبست نہ کرسکے۔راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا کہ عمران خان حکومت کی توجہ معیشت کی بہتری پر نہیں ہے۔گزشتہ ماہ انہوں نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات مقبوضہ کشمیر پر نہیں صرف آزاد کشمیر پر ہو سکتے ہیں۔