عارف والا (آن لائن) خواجہ سرائوں کا تھانہ سٹی عارفوالا پولیس کے خلاف ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ٹائرنذرآتش کر کے احتجاجی مظاہرہ، بہاولنگر لاہور روڑ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں اور پیدل گزرنے والوں کو پریشانی کا سامناخواجہ سراء ملکہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نے پانچ لاکھ روپے نقدی اور پندرہ تولے طلائی زیورات لوٹنے کے ساتھ خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید مضروب کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہوا تھا خواجہ سراء ملکہ ، نینا چوہدری نے میڈیا کوبتایا کہ ڈکیتی کو تقریباََ ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا اور ایک گرفتار ملزم کو پیسے لے کر چھوڑ دیا ہے۔