صوبائی الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی،مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثارنے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثار نے صوبائی الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ دائر درخواست میں سیکرٹری صدر پاکستان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم، الیکشن کمیشن اور نئے ممبران خالد محمود صدیقی اور منیر احمد خان کاکڑ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دونوں ممبران کے 22 اگست کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن