امریکی ڈیموکرٹیک پارٹی کے سینیٹر برنی سینڈرز کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرانا پڑا، جس کے باعث انہوں نے اپنی صدارتی مہم روک دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برنی سینڈرز کو منگل کو سینے میں تکلیف کے بعد اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایک شریان میں رکاوٹ کی تشخیص ہونے پر دو اسٹنٹ ان کے جسم میں نصب کیے۔اس حوالے سے ان کی صدارتی مہم کے ایک سینئر مشیر جیف ویوور نے ایک بیان میں کہا کہ اب سینیٹر برنی سینڈرز کافی بہتر اور پرعزم ہیں، وہ بات چیت بھی کررہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ برنی سینڈرز اگلے چند روز آرام کرینگے، ہم نے ان کے اگلے پروگرامز اور دورے آئندہ نوٹس تک منسوخ کردیئے ہیں.
سینیٹر برنی سینڈرز سینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل
Oct 03, 2019 | 12:10