اقوام متحدہ (اے پی پی) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دو دہشت گرد گروہوں داعش اور النصرہ کا خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم دیگر دہشت گرد گروہوں کے مراکز کے خلاف خاص طور پر ادلب میں جنگ جاری ہے ۔ روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ویرشینین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہاکہ شام کے عوام نے روس کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کی ہے ۔
شام میں داعش اور النصرہ کا خاتمہ کر دیا گیا: روس
Oct 03, 2019