پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں:عمر ایوب کی چینی سفیرسےملاقات

Oct 03, 2019 | 12:34

ویب ڈیسک

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں جن سے چینی سرمایہ کار بھی بھرپور فایدہ اٹھا سکتے ہیں حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پر کشش مراعات دے رہی ہے ، سرمایہ کار دوست کاروباری پالیسیوں کے زریعے کاروبار کے لئے آسان ماحول کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔وزیر توانائی عمر ایوب خان سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری پاور عرفان علی اور پاور ڈویڑن کے دیگر اعلی افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں جن سے چینی سرمایہ کار بھی بھرپور فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پر کشش مراعات دے رہی یے، سرمایہ کار دوست کاروباری پالیسیوں کے زریعے کاروبار کے لئے آسان ماحول کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا یے۔چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بلخصوص بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور اشیاء سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں