وزیرصحت پنجاب کی گورنرہاؤس میں عارف علوی اوروزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

Oct 03, 2019 | 16:46

ویب ڈیسک

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج گورنرہاؤس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات کی۔اس موقع پروزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزابھی موجودتھے۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کوپنجاب میں صحت کے منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں