ڈی سی وہاڑی کی کھلی کچہری منسوخ‘ سائل خوار‘ سراپا احتجاج 

بورے والا(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے ایک سال بعد میونسپل کارپوریشن میں رکھی گئی کھلی کچہری انعقاد سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیت کا کہہ کر منسوخ کر دی ‘ دور دراز سے آئے ہوئے سینکڑوں سائلین   خوار ہو کر رہ گئے۔  بد دعائیں دیتے رہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈی سی وہاڑی نے کھلی کچہری میں بھی نہیں آنا تھا تو ہمیں کیوں خوار کیا جبکہ سابق صدور بار ایسوسی ایشن سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن،ملک فرقان یوسف کھوکھر،مہر طاہر امجد،سابق سیکرٹری بار چوہدری طلعت محمود اور سماجی کارکن حافظ محمد طارق اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی وہاڑی نے بورے والا کو لاوارث سمجھ کر نظر انداز کیا ہوا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن