سابقہ رکن افغان پارلیمنٹ فوزیہ کوفی نوبل امن  انعام کیلئے نامزد

کابل(نیٹ نیوز)افغان پارلیمنٹ کی سابقہ رکن فوزیہ کوفی امن نوبل انعام کیلئے نامزدکرلیا گیا۔فوزیہ کوفی افغانستان کی پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں اور وہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کی نمائندگی کرنے والے وفد کا حصہ ہیں۔ناروے کی امن کونسل نے خواتین کے حقوق کیلئے ان کی مسلسل کوششوں اور دوحہ میں جاری امن مذاکرات کیلئے 2020 کے پانچ افرادامن نوبل انعام کیلئے نامزد افراد میں افغان سیاستدان فوزیہ کوفی کا نام شامل کیا ہے۔ وہ تبدیلی پارٹی کی تحریک کی بھی قیادت کررہی ہیں۔اس ایوارڈ کے لئے دنیا کی کچھ مشہور شخصیات اور تنظیموں کے ناموں کی ممکنہ نامزدگی تجویز کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیسنڈاآرڈرن اور رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز بھی انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن