اسلام آباد(آن لائن) پی پی کی رہنما شیری رحمان نے گندم بحران پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ملک میں ایک بار پھر گندم کا بحران آنے والاہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایک کے بعد دوسرابحران کھڑا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ تبدیلی سرکار اب بحرانی سرکار بن چکی ہے انہوں نے کہا اس وقت ملک میں 30 لاکھ ٹن گندم کی کمی ہے،۔ انہوں نے کہا گندم بحران پر کمیشن بننا چاہئے۔ جون کے مہینے میں ہی گندم کی قیمتوں میں اضافے سوچی سمجھی سازش تھی۔مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کرنا معمول بن چکا ہے ۔گندم کی بیرون ملک سپلائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ۔
ملک میں ایک بار پھر گندم کا بحران آنے والاہے:شیری رحمان
Oct 03, 2020