کراچی، ٹریفک حادثات میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق،چھری  کے وار سے 4زخمی

Oct 03, 2020

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھریوں کے وار سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد پل پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس موڑ سگنل اور بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب حادثات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جا ں بحق ہوگئے۔دوسری جانب نیو کراچی میں یو پی موڑ کے قریب جھگڑا ہوا۔ اس دوران چھریوں کے وار سے 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق واقعات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں