بورے والا روڈ پر 2کاروں میں تصادم‘ ماں‘ بیٹا جاں بحق‘ خاتون سمیت 6 افراد زخمی

وہاڑی (نامہ نگار)  بوریوالا روڈ اڈا ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار دو کاریں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔  افسوس ناک حادثہ میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کی ٹیم نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی بورے والا روڈ اڈا ظہیر نگر کے قریب دو کاریں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے نتیجہ میں عارف والا کا رہائشی ندیم عباس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکی والدہ شبانہ  ہسپتال پہنچ کر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں کامران، محمد عاشق، عدیل جمیل، عاشق حسین، کلیم شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن