پتو کی (نمائندہ خصوصی )پتوکی اور گردونواح میں ناقص، مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خورد ونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے۔ذمہ داران نے کارروائی کی بجائے آنکھیں بندکرلیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح کے دیہاتوں میں منافع خور اور ملاوٹ کے ناسور شہر میں غیر معیاری مصالحوں، دالیں، دودھ، مشروبات، پانی ملاگوشت اور مضر صحت گھی، عرقیات اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرکے راتوں رات امیر بننے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت بڑھتاجارہا ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، اور فوڈاتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری نوٹس لیکر کارروائی کی جائے اور ان کا سختی سے محاسبہ کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔
پتوکی و نواح میں غیر معیاری اشیائے خورد ونوش کی فروخت کا سلسلہ جاری
Oct 03, 2020