ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی ولادت باسعادت کے موقع پر تقریب ہوئی جس کی صدارت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی مرکزی تھے۔ اس موقع پر مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے نواب لیاقت علی خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔