لاہور( خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام نویں سالانہ عالمی عزت رسول وبتول کانفرنس آج مینار پاکستان میںہوگی۔پیر عبدالخالق القادری کی زیر صدارت اور پیر سید عرفان شاہ مشہدی کی زیر قیادت ہونے والی اس کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ناظم کانفرنس محمد کامران میڈیا انچارج سید احسان گیلانی اور پیر سید ارشد حسین گردیزی نے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور تین مراحل میں سیکیورٹی چیک کو لازمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی جماعت اہل سنت کے تربیت یافتہ 150 اہلکار سٹیج پر ڈیوٹی دیں گے۔ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے قافلے مینار پاکستان کے لیے رواں دواں ہیں۔