روزانہ 1100افراد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں،مسعود الرحمن کیانی 

Oct 03, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)دل کی بیماری سے بچنے کے لئے احتیاط سستی جب کہ علاج نہایت مہنگا ہے،ہر گھنٹے بعد پاکستان میںدل کے امراض میں مبتلا 50 مریض ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں کے باعث جب کہ روزانہ 1100افراد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔ان خیالات کااظہارپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)کے زیر انتظام"How To Keep Heart Diseases;Corona;Away"کے عنوان سے منعقدہ و ورکشاپ میں کیا،ورکشاپ میںپناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن ،نیشنل ریڈیوٹیلی کام کارپوریشن پاکستان (این آرٹی سی )کے نمائندہ ،بگ تھونک سے ذکیہ رشید،سینئر صحافی تزئین اختر،اکیڈیمی آف لیٹرز کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قاسم بگیو،امتیازبلوچ،اداکارمسعود خواجہ،راجہ لیاقت ،سول سوسائٹی اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مسعودالرحمان کیانی نے کہاغذا میں پینتالیس فیصد پھل اور سبزیاں ہونی چاہئے،صحت مند رہنے کے لئے کھاناپکانے میں زیتون کا تیل استعمال کیا کریں،ہر مرد کو چالیس اور خاتون کو پئنتالیس سال کی عمر میں اپنا مکمل چیک کرواناچاہیے،جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا22ستمبر2020ڈبلیو ایچ او کے مطابق دل اور ہائی بلڈ پریشر کامرض کرونا کے خطرے کوبڑھادیتاہے، شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ دل سمیت متعدد امراض کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھاناہونگے ۔

مزیدخبریں