کراچی( نیوز رپورٹر)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان ؒکی صلاحیتوں کا اعتراف کرکے بانی پاکستان قائداعظمؒ نے فرمایا تھا کہ لیاقت علی ؒمیرا دایاںبازو ہیںاور یہ ہی وجہ ہے کہ اپنی زندگی میں ہی لیاقت علی خانؒ مسلمانوں میں قائد ملت ؒکے لقب سے مشہور ہوگئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خانؒ کے 125ویں یوم ولادت کی مناسبت سے این ایف ایچ آر پی کے آفس میں منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ لیاقت علی خان شہیدؒ نے مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے قیام پاکستان کی جدو جہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ملک کے پہلے وزیر اعظم مقرر ہوئے آپ قیام پاکستان سے لیکر نئے ملک کی تعمیر میں ہر وقت مصروف رہے اور ملک و قوم کی خدمات کی ادائیگی کے دوران ہی شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا جس کے بعد آپ شہید ملت ؒکے نام سے پکارے جانے لگے انہوں نے کہا کہ شہید ملت لیاقت علی خان ؒکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ مقاصد پاکستان کی تکمیل و عملدرآمد ہے۔