اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے منی لانڈرنگ اور کرپش کیسز میں معاونت کیلئے حکومت سے تکنیکی افسران مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تجربے کے حامل گریڈ 19 کے افسران کی خدمات مانگی ہیں۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل آفس کو خط لکھ دیا، افسران کا پینل تجویز کیا جائے۔ ماہر افسران کو نیب میں ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے تعینات کیا جائیگا۔ تکنیکی ماہر افسران نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر میں تعینات کئے جائیں گے۔