میرپورخاص(بیورو رپورٹ)فلسفہ حسینیت میں رموز قران پوشیدہ ہیں ،تفہیم کربلا میں تفہیم کائنات، اللہ کی حاکمیت ، دین اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی بقاء ہے ، اس امر کا اظہار مسز رضیہ علی محمدآڈیٹوریم میرپورخاص کے محمد میڈیکل کالج کی بزم ادب وفن اورروٹری کلب ڈاکٹر سید علی محمد ٹائون کے زیر اہتمام 22ویں سالانہ ایک روزہ سید الشہداء امام حسینؓ کانفرنس سے پرنسپل و منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد ،مفتی محمدشریف سعیدی ،علامہ محمد صادق سعیدی ،، مولانا حافظ حفیظ الرحمن فیض ،مولاناسید ضیاالحسن کاظمی،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شمس العارفین خان ،پروفیسر حبیب الرحمن چوہان، اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یوم حسینؑ کانفرنس میں محمد میڈیکل کالج اور محمد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وطالبات، کرن، زینب حسین۔ فاطمہ،انعام اللہ، اسد رضا جتوئی، دائود سلیم ،اقراخالد،مبرہ ،نے بھی شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کو تفصیل سے اجاگر کیا جبکہ وجاہت حسین پہلوانی، قمرعباس، سجاد خان ،محمدہشام ،فاطمہ حسین، عائشہ شکیل، حرا انور، راناذیشان،مریم،عاشی شاکر، مہر النساء نے نوحہ خوانی کی،یوم حسین کانفرنس میں علماء کرام ،معزز شہریوں کے علاوہ اساتذہ اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اللہ کی حاکمیت ، دین اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی بقاء ہے ،رضیہ علی محمد
Oct 03, 2020