پی ایچ ڈی تھیسسز کیلئے مزید وقت، نمل کے وکیل کی جواب الجواب جمع کرانے کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس فیاض احمدانجم جندران کی عدالت نیطالبہ کو پی ایچ ڈی تھیسسز کے لیے مزید وقت دینے کے صدرپاکستان کے فیصلے کے خلاف نمل کی یونیورسٹی کی اپیل پرنمل کے وکیل کی جواب الجواب جمع کرانے کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔گذشتہ روز۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حسیب چوہدری نے کہاکہ نمل کی جانب سے ڈگری معطلی کے بعد طالبہ تحریم بلوچ نے صدر کودرخواست دی،صدر نے نمل یونیورسٹی کو طالبہ کو تھیسسز جمع کرانے کے لیے مزیدوقت دینے کی ہدایت کی،نمل وکیل نیجواب الجواب کیلئے مہلت کی استدعاکی جس پرعدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک جواب الجواب جمع کرائے جائیں اور سماعت 8اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ نمل یونیورسٹینے صدر کے حکم کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن