فضل الرحمن، محمود اچکزئی کی عدم دستیابی: پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ملتوی، آج ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جمعہ کو ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہفتہ کو ہوگا۔ اجلاس مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعہ  سہ پہر تین بجے وڈیو لنک کے ذریعے ہونا تھا، تاہم مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے سے کشمیر کے دورہ پر ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث وڈیو لنک پر آنا ممکن نہیں تھا۔ محمود خان اچکزئی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھی کوریج ایریا سے باہر ہونے کے باعث ان سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس لئے اب یہ اجلاس  آج ہوگا، اجلاس میں میاں نواز شریف بھی لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...