برطانیہ میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ہانگ کانگ کے فسادیوں کی سخت مذمت

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں چین کے سفارتخانے نے ہانگ کانگ کے علیحدگی پسند فسادیوں کی جانب سے ان حقارت آمیز اقدامات کی بھر پور مزمت کی ہے جنہوں نے قومی پرچم جلایا اور سفارتخانے کی عمارت پر حملہ کیا۔اپنی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ایک بیان میں چینی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ درجن بھر ہانگ کانگ کے علیحدگی پسند فسادیوں نے چین کے قومی پرچم کو نذرآتش کیا جو کہ واضح طور پر سفارتخانے کے سامنے توڑ پھوڑ،اودھم مچا نا اورتوہین آمیز ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فسادیوں نے سفارتخانے کی عمارت کے مرکزی دوازے پر حملہ بھی کیا اور دورازے پرعلیحدگی پسندگی کی نعرے بھی لگائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فسادیوں کے اقدامات چین اور قوم کے وقار کی شدید تحقیر ہے اور عوامی جمہوریہ  چین کے قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ عوامی جمہوریہ چین کے قومی پرچم سے متعلق قانون کی خلاف ورزی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی تحفظ کے حوالے سے چین کی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کو چیلنج کرتے ہیں اور چینی سفارتخانے کی حدود اورعملے کی سکیورٹی اورتحفظ کے لئے خطرہ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارتخانہ اس جیسی حقارت آمیز کارروائیوں کے خلاف سخت غصہ اورمذمت کا اظہار کرتا ہے۔ان اقدامات سے ہانگ کانگ کی آزادی چاہنے والے عناصر کی چین کو منتشر کرنے اورہانگ کانگ کو عدم استحکام سے دورچار کرنے کے حقیقی ایجنڈے کی مکروہ صورت مکمل طور پر بے نقاب ہوتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فسادیوں کا یہ عمل چینی قوم کی خواہش کے خلا ف ہے اور کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن