نواز شریف کی کتنی ملز، شیئرز، زمین: الیکشن کمشن، ایف بی آر نے نیب کو ریکارڈ دیدیا

اسلام آباد (نامہ نگار) توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں کتنے شیئرز ہیں ان سب کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ الیکشن کمشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی نے نیب کو ریکارڈ فراہم کردیا ۔ نواز شریف کے کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔ نیب رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4لاکھ 67ہزار 950شیئرز ہیں، حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3لاکھ 43ہزار 425شیئرز کے مالک،جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22ہزار 213ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606شیئرز کے مالک ہیں، نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3غیر ملکی کرنسی سمیت 8اکاونٹس ہیں، ان کے 5بینک اکاونٹس میں 6لاکھ 12ہزار روپے موجود ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی والے اکاونٹس میں 566یورو، 698امریکی ڈالرز اور 498برطانوی پاونڈز موجود ہیں۔رپورٹ میں نیب کاکہنا ہے کہ ایل ڈی اے، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی ہے، نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں جبکہ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15کینال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہے۔نیب رپورٹ میں نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752کینال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے، لاہور کے موضع مانک میں 936کینال، موضع بڈو کسانی میں 299کینال زرعی اراضی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103کینال، موضع سلطان کے میں 312کینال ،ضلع شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14کینال اور موضع فیروز وطن میں 88کینال اراضی شامل ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق نواز شریف کے نام پر 3گاڑیاں اور 2ٹریکٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 1لینڈ کروزر، 2مرسڈیز بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...