سعودیہ میںبینکوں سے ترسیلات زر کی نئی فیس مقرر، ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی نافذ

ریاض(پی پی آئی)سعودی عرب میں کھاتے داروں نے شکوہ کیا ہے کہ ایک بینک سے دوسرے مقامی بینک میں رقم منتقل کرنے پر فیس لی جانے لگی ہے حالانکہ پہلے ایسا نہیں تھا اسکے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ 22ماضی میں ترسیل زر پر فیس سے جو استثنیٰ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے۔ لہذا اس کے بعد سے فیس وصول کی جانے لگی ہے۔ بنک انتظامیہ کے مطابق اتوار سے جمعرات9بجے صبح سے لے کر سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ترسیل زر فیس سات ریال ہے جبکہ اتوار سے جمعرات تک ساڑھے تین سے صبح نو بجے تک ترسیل زر کی فیس  پانچ ریالہے اور جمعرات سے ہفتے تک ساڑھے تین سے نو بجے صبح تک پانچ ریال فیس ہے نیزپندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی مقرر ہے-

ای پیپر دی نیشن