فتح جنگ ( نامہ نگار) اہلیان علاقہ کا احتجاج اورممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق خان کی مداخلت سے سی پیک پر چھوئی کے مقام پر اوور ہیڈ بریج منظو ر تفصیلات کے مطابق سی پیک کی تعمیر سے تحصیل فتح جنگ کے دیہاتوں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبا دیا ں چھوئی ،ڈھوکڑی،رتوال،ڈھوک سیلو،تھٹی گوجراں سمیت درجنوں دیہات تقسیم ہو گئے تھے اور عوام کو اپنے زمینوں اور ملحقہ آبادیوں تک پہنچنے کے لئے کئی کلومیٹر دور سے چکر لگا کر آنا پڑتا تھا جس پر اہلیان علاقہ نے پرزور احتجاج کرتے ہوئے سی پیک پر کام رکوا دیا تھا اس کی اطلاع ملتے ہی سابق ضلع ناظم و ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق خان نے سی پیک کے پراجیکٹ اتھارٹی سے رابطہ کر کے عوام کی مشکلات سے آگاہ کیاعوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سی پیک اتھارٹی نے میجر طاہر صادق خا ن کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے چھوئی کے مقام پر اوور ہیڈ بریج بنانے کی منظوری دے دی بریج کی منظوری کی خبر سنتے ہی اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی میجر طاہر صادق خان اپنے ساتھیوں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی اشتیاق احمد خان،ملک نصرت خان ماجھیاکے ہمراہ موقع پر پہنچے اور کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کاتحفظ اور انکو درپیش مشکلات کا خاتمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے میں کبھی بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ عوام مشکلات میں ہوں اس موقع پر سردار امیر افضل خان چھوئی،سردار برکت حیات خان ڈھوکڑی،ملک خدا داد ،سرداراحمد حسن خان ایڈو وکیٹ ،سردارثاقب خان رتوال،ملک یو نس،ملک جہا نگیر اصغر ،فضل کریم ،محمد یعقوب کے علاوہ متاثرہ علاقوں سے عوام کثیر تعداد میں مو جود تھے۔