پسند کی شادی کرنے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،تحفظ دیا جائے: سمیعہ بی بی

صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت)پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل اور سنگین نتائج سمیت میرے خاوند کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے عرفان محمودکیساتھ نکاح و شادی کر لی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر سمیعہ بی بی نے اپنے خاوندعرفان محمودکے ہمراہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن