سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گلہری جو انسانوں کے قریب آنے بھی خوفزدہ ہوتی ہے اسے پیاس نے اتنا مجبور کیا کہ وہ لوگوں سے پانی مانگنے لگی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاحتی مقام پر تفریح کی غرض سے جانے والے شخص کے گرد ایک گلہری مسلسل گھوم رہی ہے جو اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر بار بار پانی کا سوال کررہی ہے۔ پہلے تو سیاح یہ سوچ کر گلہری کوئی نقصان نہ پہنچائے ادھر ادھر گھومتا رہا لیکن پھر اس نے گلہری کو پیاس سے ٹرپتا دیکھ کر اپنی بوتل کا ڈھکن کھولا اور بے زبان جانور کو پانی سے سیراب کیا۔
گلہری