محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبرمیں سموگ کی پیشگوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے3ماہ میں بارشیں کم ہونگی اور درجہ حرارت معمول سے اوسط زیادہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں نومبراوردسمبرمیں سموگ کا راج رہے گا،شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح زیادہ رہے گی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں میدانی علاقوں میں کہر پڑے گی۔اس کے علاوہ ربیع سیزن میں پانی کی کمی کا سامنا رہے گا جس سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
نومبر ، دسمبرمیں سموگ کی پیشگوئی
Oct 03, 2020 | 13:46