کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کے بیٹے ایرک اور بیٹی ایوانکا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والد کی صحت یابی کےلئے دعا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کی بیٹی اور بیٹے نے نیک خواہشات اور والد کی جلد صحت یا بی کی امید ظاہر کی ہے۔ٹوئٹر پر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے والد سچ میں بہادر ہیں، صحت یابی کےلئے عوام سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگجو شخص ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں گے، انہیں اپنے والد سے محبت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کے اور اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا کا شکار ہونے کے حوالے سے دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میرے خیال میں اب تک سب ٹھیک ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، آپ سب کا شکریہ۔
والد کیلئے دعا کریں، ایرک اور ایوانکا ٹرمپ کی عوام سے اپیل
Oct 03, 2020 | 16:43