قصور شیخوپورہ سمیت 15 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر‘ کئی ایڈیشنل کمشنر ریونیو تبدیل 

لاہور (سٹی رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب کے15اضلاع کی بیوروکریسی میں بڑی سطح پر اکھاڑ پچھاڑکردیا ہے۔ 15 اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور فنانس اینڈ پلاننگ تبدیل کردیئے، آئندہ چند روز میں مزید اہم تبدیلی متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گل کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ پر ڈپٹی کمشنر جنگ فیاض احمد موہل کو تعینات کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر کو لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن رانا شکیل اسلم کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عامر سہیل کیفی ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات  کر کے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد رحیم یارخان کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ نعمان یوسف ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب خان ترین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم ،فلائیٹ لیفٹینٹ (ر) عمران قریشی ڈپٹی کمشنر لودھراں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ان کی جگہ کیپٹن (ر)شعیب علی تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ پرڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کیپٹن (ر) محمد وسیم کوڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصور احمد خان کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ان کی جگہ چیف سیکرٹر ی آفس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ شاہد عباس کو ڈپٹی کمشنر جھنگ فیاض احمد موہل کی جگہ تعنیات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیولاہور محمد موسی علی بخاری کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومنڈی بہاؤالدین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیولاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور پلاننگ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور پلاننگ میانوالی محمد اعجاز جوئیہ تعینات کئے گئے ہیں۔ عابد حسین ایڈیشنل کمشنر ریونیوبہاولنگر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے‘ ان کی جگہ گورنر پنجاب سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ظہیر عباس جٹھہ تعینات،نورش عمران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحافظ آبادکو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں مزید پوسٹنگ کے لئے رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچنیوٹ کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحافظ آباد تعینات کر تے ہوئے اس بابت نوٹیفیکشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...