بھارت: کسانوں کا احتجاج ہریانہ میں ہنگامہ ، بی جے پی رہنماؤں کے پتلے نذرآتش

ہریانہ (این این آئی) بھارت میں نریندر مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک بدستور زوروں پر ہے ۔دھان کی خریداری کے حوالے سے پنجاب اور ہریانہ میں ہنگامہ ہور ہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جب چوٹالہ جھجر کے علاقے میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو کسانوں نے زبردست ہنگامہ کیا ۔ پولیس نے انہیں منشتر کرنے کیلئے پانی کی بوچھاڑ کی۔ ایک کسان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب کسانوں کی فصل بارش کی وجہ سے برباد ہو گئی ہے نائب وزیر اعلیٰ کسانوں سے ملنے کے بجائے یہاں تقریب میں پہنچے ہیں۔ ہریانہ کے ضلع ریواڑی میں بھی کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے پتلے نذر آتش کی۔ہریانہ میں کسان فیصلوں کی خرید میں تاخیر پر سخت طیش میں ہیں ، کسان رہنما گرنام سنگھ چڈھونی نے ہریانہ کی منوہر لال کھٹر حکومت کو وارنگ دے رکھی تھی کہ اگر  2اکتوبر تک فصلوں کی خریداری شروع نہ ہوئی تو وہ ان کے گھر کا کتا بھی باہر نہیں نکلنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن