برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لیبیا میں عام انتخابات کا انعقاد مقررہ تاریخ چوبیس دسمبر کو ہی کرایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میرکل نے یہ بات جرمن دارالحکومت برلن میں لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین محمد المنفی سے ملاقات کے دوران کہی۔جرمن چانسلر نے لیبیا میں موجود روس اور ترکی کی غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے لیبیا میں معاشی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں تیل اور گیس جیسے قدرتی ذخائر کا فائدہ پورے ملک کی آبادی کو پہنچنا چاہیے۔