دنیا کا بھاری اور طویل ترین جہاز ایک بار پھر فضاوں میں آگیا

Oct 03, 2021

کیف(این این آئی)دنیا کے بھاری بھرکم اور طویل ترین کارگو آپریشنل طیارے انتونوف این 225 مریا نے تجارتی پروازوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔جس کے پہلے مرحلے نے 6 انجن والے اس دیوہیکل ہوائی جہاز نے کارگو مشن کیلئے جمعہ کو دوبارہ اڑان بھری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ فلائٹ ABD373F یوکرائن کے کیف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قازقستان کیلئے روانہ ہوئی۔اے این 225 مریا نے قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہاں ہیوی کارگو لوڈنگ کے بعد طیارہ اپنی اگلی منزل کیلئے روانہ ہوگا۔این 225 مریا طیارے کو بھاری ساز و سامان کی منتقلی کیلئے بک کیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یکم سے 5 اکتوبر کے دوران انتونوف این 225 قازقستان کے الماتے، چین کے تیانڈجن، ترکی کے استنبول اور آسٹریلیا کے لنز ایئر پورٹ کے درمیان پرواز کرے گا۔اے این 225 مریا اب تک دنیا کا سب سے بھاری اور طویل ترین آپریشنل طیارہ ہے، جس کی ہر اڑان قابل رشک رہی ہے۔

مزیدخبریں