راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آر پی اوعمران احمر ، سی پی او محمد احسن یونس، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ، ، ڈویژنل ایس پی اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ رتہ امرال راولپنڈی روانہ کردیا گیا، شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی نے لواحقین میں بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑیں ہیں،اے ایس آئی اسلم فاروقی گزشتہ روز ڈرگ ڈیلر کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔