جھنگ: گھریلو تنازعہ‘ شوہر نے  چھری سے بیوی کا گلا کاٹ دیا

جھنگ (نامہ نگار) گھریلو تنازعہ پر شوہر نے چھری کے وار سے روٹھی بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ محلہ اسلام آباد میںگھریلو تنازعہ کی وجہ سے عثمان نے 25 سالہ آسیہ بی بی کو گلے پر چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو نے آسیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی  تھی۔ گزشتہ روز اس کا شوہر اس کو لینے سسرال پہنچا اور بہانے سے باہر لیجا کر گلے پر چھری کے وار سے اسے قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...