اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے سامنے شعر پڑھنے والے کو دوشنبے کیوں لے کر گئے؟ وزارت تجارت نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت سے وضاحت طلب کر لی۔ وزارت تجارت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد سبکی کا باعث بنے۔ ڈاکٹر خالد کو کس نے منتخب کیا۔ اس کا کیا ایجنڈا تھا؟ ڈاکٹر خالد نے شعر پڑھا تھا ’’کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ‘ میرے لہو کی بہار کب تک‘ مجھے سہارا بنانے والے میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو پاک تاجک بزنس کونسل اجلاس کیلئے کس نے منتخب کیا تھا۔ ناصر حیات مگوں نے بتایا کہ خالد امین شیخ باقاعدہ طور پر ہمارے ممبر ہیں اور ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے تقریب میں جو کہا وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کہا۔