جہلم: غیرقانونی طور پر اٹلی جانے والے 7 نوجوان ترکی میں تاوان کیلئے اغواء

جہلم (نامہ نگار) بیرون ملک جانے والے جہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کے لیے اغواء کر لیا گیا۔  اغواء کاروں نے نوجوانوں پر تشدد کرنے کی وڈیوز لواحقین کو بھیج دی ہیں رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا ہے ورنہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ ویڈیوز میں نوجوان گھر والوں سے تاوان دینے کی اپیل کر رہے ہیں نوجوان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے بیرون ملک جانا چاہتے تھے 7 نوجوان کے گروپ کو ترکی میں اغواء کیا گیا ہے۔ دس سے زائد نوجوانوں کے گروپ میں جہلم اور گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے گجرات کے نوجوانوں کو تاوان لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جہلم والوں سے اٹھارہ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد مزید تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کا تعلق جہلم کے نواحی علاقے خورد چوٹالہ سے ہیں بیرون ملک جانے کے خواہش مند نوجوان گجرات کے ایجنٹ کے ذریع اٹلی پہنچنا چاہتے تھے جنہیں ترکی بارڈر کے قریب سے اغواء کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...