فیروز والہ‘ ٹرالہ کی رکشہ کو ٹکر‘ طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق 

فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہوکر موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں رکشہ سوار طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ رکشہ سواریاں لے کر مریدکے سے لاہور آ رہا تھا جب وہ کالاشاکاکو کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالا نے روند ڈالا۔ جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار 15 سالہ طالب علم محمد اسماعیل فیکٹری ملازم نوجوان عابد حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...