حکومت غریب مکاؤ ایجنڈے پر کام کررہی ہے  :رانا تنویر

Oct 03, 2021

 فیروزوالا( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔عمران خاں نیازی اینڈ کو ملک سے غربت،مہنگائی و بیروزگاری ختم کرنے کی بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔ مسلم لیگ(ن)پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی وگیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پر بھرپور اور موثر آواز اٹھائے گی،بیرونی قرضوں میں 26 ارب ڈالر کا اضافہ ہونا حکومت کی نااہلی،نالائقی اور ناکام معاشی پالیسی کا منہ بولتاثبوت ہے وزیراعظم عمران خان کشکول توڑنے اور بیرونی قرضے نہ لینے کے بڑے بڑے دعوے کرتے رہے مگر اب تین سالوں کے دوران غیر ملکی قرضہ 96 ارب ڈالر سے بڑھ کر 122 ارب 44کروڑ تک پہنچ گیا ہے ڈالر کی اوڑان ایک 172 تک پہنچ گئی ہے جس سے مہنگائی کا نیا سونامی آرہا ہے شہبا زشریف کیخلاف حکومت کی کردار کشی مہم ماضی کی طرح اب بھی ناکام ہوگی برطانوی ادارہ سے ان کا باعزت بری ہونا حکومت کے تمام الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے 17ہزار ملازمین کی برطرفی سے ملک کے اندر مزید بیروزگاری آئیگی جبکہ حکومت نے 50ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا تھا ملک میں میرٹ، قابلیت، شفافیت کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں  نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن )کے ورکرز بڑی تعداد میں بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں