شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں ایک درویش صفت انسان اور سیاسی کارکنوں کا مان شان و آن تھے وہ بے باک باکردار جمہوریت پسند صاف ستھری سیاست کرنیوالے مخلص محنتی ورکر تھے جن کی کاوشوں کے نتیجہ میں مسلم لیگ ڈرائنگ روم سے نکل کر حقیقی عوامی جماعت بنی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریت پسند سیاسی رہنمائوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر ریاض علوی ،نصر اللہ خان ،شہباز گجر ،یوسف علوی بھی موجود تھے اختر ڈار نے کہا کہ جن سیاسی لوگوں اور ایم ایس ایف کے رہنمائوں نے ان کی سربراہی میں کام کیا ہے ان کو آج بھی غلام حیدر وائیں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے، جبکہ پاکستان میں چند ایسے سیاسی رہنمائوں کے نام ہے جن پر قوم فخر کر سکتی ہے ان میں سردار عبدالقیوم ،محمد خان جنیجو ،مولانا عبدالستار خان نیازی ،خان اقبال احمد خان شامل ہے۔