لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹرز نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شدید رنجیدہ ہے، بلاشبہ عمر شریف مزاح کے بیتاج بادشاہ تھے۔محمد حفیظ نے کامیڈی کنگ کے انتقال پر اہلخانہ و مداحوں کو تعزیت پیش کی اور دعا کی پروردگار انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔عمر شریف اور ان کی کارکردگی پاکستان کی محبت سے لبریز تھیں، یہ واقعی ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔انہوں نے اللہ رب العزت سے عمر شریف کو جنت الفردوس عطا کرنے کی دعا کی۔وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے عمر شریف کے انتقال کی خبر شعر کے ذریعے غم کا اظہار کیا۔ستم ظریفی ذرا تو دیکھو۔۔ہنسانے والا رْلا کے اْٹھا۔عمر گل نے کہا کہ بے شک ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے، مزاحیہ ڈراموں کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔عمر گل نے مداحوں سے عمر شریف کے لیے سور فاتحہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی آخرت آسان فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔