لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹر سعود شکیل کو سونپی گئی ہے۔سکواڈ میں سعود شکیل (کپتان) (دونوں فارمیٹ) حیدر علی (نائب کپتان) (دونوں فارمیٹ) عباس آفریدی (50 اوورز) عبداللہ شفیق (دونوں فارمیٹ) ابرار احمد (دونوں فارمیٹ) کیلئے سکواڈ میں شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں احمد سیفی عبداللہ(چار روزہ) عاکف جاوید (50 اوورز) ارشد اقبال (دونوں فارمیٹ) عرفان اللہ شاہ (دونوں فارمیٹ) کامرن غلام (دونوں فارمیٹ) خرم شہزاد (دونوں فارمیٹ) کیلئے ٹیم کا حصہ ہیں۔ٹیم انتظامیہ میں اعجاز احمد ٹیم ہیڈ کوچ اور منیجر ، راؤ افتخار اسسٹنٹ کوچ اورمحتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہو گی جہاں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھلے گی۔