فلپائنی صدر کا سیاست  سے سبکدوش ہونے کا اعلان


منیلا (اے پی پی):فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے  کا کہنا ہے کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق روڈریگو ڈوٹیرٹے   نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے بتایا کہ   آج میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ 2022 میں نائب صدر کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے اور سیاست سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔واضح رہے کہ فلپائنی صدر نے  ابھی تک اپنے پسندیدہ جانشین کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن بہت سے لوگوں کو توقع ہے کہ یہ ان کی بیٹی سارہ ہوگی  جو حالیہ انتخابات میں سب سے آگے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن