فیروزوالا(نامہ نگار) پنڈی ماچھیاں میں خون سفید ہوگیاجائیداد کے لالچ میں آکربھائیوں نے ساتھیوں سے ملکر بہن کواغوا کرکے سنگل سے باندھ کر دوماہ تک کمرے میں محبوس کئے رکھا ‘دروزاہ کھلا دیکھ کر بھاگ کر تھانہ صدر مریدکے پہنچ گئی ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مال وزرموبائل فونز،لیپ ٹاپ چرانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔مقدمہ مدعیہ شہناز دختراصغر علی کے مطابق اسکے والدکاموضع جوئیانوالہ میں 18ایکٹر رقبہ ہے جومیرئے بھائیوں نے جائیداد کالالچ آجانے کی وجہ سے حلقہ پٹواری سے ساز باز کرکے اپنے نام لگواکرمجھے میرے حق سے محروم کردیا۔بھائی جان کے دشمن ہوگئے۔15جولائی 2021کومیں گھر پنڈی ماچھیاں میں تھی کہ رات تین بجے کے قریب بھائی ارشداسکا سالا شکیل اورارشد ہمراہ اپنی بیوی کشوروغیرہ گھر داخل ہوئے‘ مجھے زبردستی ساتھ لے گئے ‘ پانچ لاکھ روپے نقدی،6تولہ طلائی زیورات،لیپ ٹاپ اورقیمتی موبائل فونزبھی چھین کرلے گئے ۔بھائی ارشد کے گھر لے جاکر ایک کمرے میں بند کرکے پاؤں میں سنگل ڈال کر باندھ دیا ‘سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور13ستمبر 2021کو دروزاے کو تالا لگانا بھول گئے اور میں موقع پاکر فرار ہوکر تھانہ پہنچ گئی۔ ملزمان دعو ی واپس لینے کیلئے مجبورا ورسنگین نتائج کی دھمکیاںدیتے رہے۔ایس ایچ او صدر مریدکے نے خاتون کی تحریری درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔