میڈیا ہائوسز حملہ کیس‘ عامرخان و دیگر ایم کیو ایم رہنما پیش


 کراچی(وقائع نگار) انسداددہشتگردی عدالت میں بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کے دوران فاروق ستار،عامر خان،کنور نوید جیل، قمر منصور اورگواہ ایس ایچ او اورنگزیب خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے ،گواہ ایس ایچ او نے ایم کیوایم کے 13 ملزمان کو شناخت کرلیا۔گواہ ایس ایچ اونے کہاکہ میڈیا ہائوس پر حملے کے وقت ملزمان موجود تھے، گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا نے بھی جرح مکمل کرلی۔وکلاء نے کہاکہ ملزمان نے ٹی وی چینل کی نشریات بند کرائی؟ گواہ نے جواب دیاکہ نشریات بند کرنے سے متعلق مجھے علم نہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کرلیے،عدالت نے مقدمات کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی،ملزموں کے خلاف مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج ہیں،مقدمات میں ایم کیو ایم قیادت سمیت 100 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔،ملزموں کے خلاف مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن