ملتان (سماجی رپورٹر)ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ محمد حسین نے کہا کہ ہمیں حکومتی مسائل و مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔ہم حکومتی مسائل کو سمجھتے ہیں۔حکومت پاکستان نے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات میں انٹرنیشنل سطح پر نرخوں میں اضافہ کے باعث مجبوراً اضافہ کیا۔ کاروبار میں آسانی کے باعث بزنس کے تحت مہنگائی جو کنٹرول کرنا ہوگا حکومت کو بیرونی پریشر کو برداشت کرتے ہوئے عوام کو اور کاروباری حلقوں کو ریلیف دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوائے وقت موبائل فورم میں کیا۔ا س موقع پر سابق صدر ایوان صنعت و تجارت خواجہ صلاح الدین ، چیئرمین آل پاکستان آئل ملز اسوسی ایشن خواجہ محمد فاضل نے کہا کہ انرجی بحران عالمی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کا یہ جو بحران ہے اس کا ساری دنیا کو 6 ماہ پہلے علم تھاکہ یہ بحران ستمبر اکتوبر میں شروع ہوگا اور اگلے سال جنوری فروری تک چلا جائے گا۔