اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار)مظاہرین نے یو این مشن آفس کے سامنے مظا ہر ہ کر تے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفا ظ میں مذمت کی، انہو ں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ مودی سرکار نے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ ایک طرف دنیا عدم تشدد کا دن منا رہی ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کشمیریوں میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری خاموش رہنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مظاہر ین نے بھارت کی جانب سے مقبو ضہ جموں و کشمیر میں ہو نے والے مظا لم پر نعرے بازی کی اور بینر اٹھائے ہو ئے تھے۔
عدم تشدد کا عالمی دن ،کل جماعتی حریت کانفرنس کا یو این آفس کے سامنے مظاہرہ
Oct 03, 2021