عمر شریف کی وفات سے مزاح سنہرا باب  بند ہو گیا‘رانا ندیم سلیم

دریا خان مری (نامہ نگار) راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن (RNS) پاکستان کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا ریاض الحسن، مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سلیم الرحمن، مرکزی ترجمان رانا شاہد خلیل، صوبائی صدر رائو خاور علی، صوبائی جنرل سیکریٹری رانا سرفراز بابو، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رائو شبیر احمد، صوبائی نائب صدر رانا نادر علی، رانا نور محمد، ایڈوکیٹ خرم شاہد میئو، رانا نوید تحسین و دیگر نے پاکستان کے معروف اسٹیج کے بادشاہ کامیڈی کے کنگ فنکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ راجپوت نظریاتی سنگت کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم نے کہا کہ عمر شریف کی وفات سے مزاح اور فن کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا اْن کا خلاء  کبھی پْر نہیں ہو سکے گا عمر شریف نے پوری دنیا میں ہر سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا عمر شریف نے اپنے پوری زندگی فن کیلئے وقف کی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین۔

ای پیپر دی نیشن