نا اہل حکمرانوں نے پیٹرول بم گراکر عوام کی چیخیں نکال دیں : شہزاد عاصی

کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمائوں سکھر کے  سابق ضلعی صدر سردار شہزاد عاصی اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری دلاور خان نے حکومت کی جانب سے ایک ماہ میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر میں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نااہل حکمرانوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سب سے بڑے عوام دشمن ہیںآج ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے، حکمرانوں نے ’’عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں۔انہوں نے  کہا کہ نااہل حکمرانوں نے تین سال میں جھوٹے دعووں،وعدوں اور مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا ہے، حکومت اپنے تین سالہ دور میں غریب عوام کو ریلیف دینے میں مسلسل ناکام رہی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں لیکن حکمران آج بھی ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ’’ مہنگائی عارضی ہے ، پیٹرول خطے میں سب سے سستا ہے‘عوام پر چاروں جانب سے مہنگائی کی مار پڑرہی ہے لیکن بے حس حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سردار شہزاد عاصی نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل میں ہوشربا اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹرز بھی بری طرح متاثر ہیں۔ اضافے نے گڈز ٹرانسپورٹرز کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے گھروں کے چولہے‘ ٹھنڈے ہوچکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹز سانس لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن