انٹریونیورسٹی کراٹے چمپئن شپ ریفری ججزکے متنازع فیصلوں کی بھینٹ چڑ ھ گئی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)انٹریونیورسٹی کراٹے چمپئن شپ بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مفاد پرست عناصرکی دھونس ،دھاندلی اور ریفری ججزکے متنازع فیصلوں کی بھینٹ چڑ ھ گئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری انٹریونیورسٹی کراٹے چمپئن شپ بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے گٹھ جوڑ اور ریفری ججزکے متنازع فیصلوں بھینٹ چڑ ھ گئی۔ریفری ججز شاہ محمد ،آغا محمد ، عبدالرزاق ،عظمیٰ اور قراطلعین نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کراٹے ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔کھلاڑیوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹریونیورسٹی کراٹے چمپئن شپ میں ہونے والی دھونس و دھاندلی سمیت اس واقع کا نوٹس لیں اور فوری طور پر شفاف انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...